صدر عارف علوی کی امریکہ کی کاروباری برادری کوسرمایہ کاردوست پالیسی سے استفادہ کی دعوت

صدر نے کہاکہ پاکستان نے آزاد سرمایہ کاری کے دور کا آغاز کیا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں

1771209
صدر عارف علوی کی امریکہ کی کاروباری برادری کوسرمایہ کاردوست پالیسی سے استفادہ کی دعوت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قومی اقتصادی ترقی کے اہداف پرپیشرفت کیلئے اپنے جغرافیائی ومعاشی محل وقوع کے بھرپوراستعمال پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں امریکی بزنس فورم کے صدر وسیم انور کے زیرقیادت فورم کے ایک وفد سے ملاقات میں

کہی ۔

صدر نے کہاکہ پاکستان نے آزاد سرمایہ کاری کے دور کا آغاز کیا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے امریکہ کی کاروباری برادری کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔صدر نے ان پر زوردیاکہ خواتین اور خصوصی افراد میں ہنرمندی کے فروغ کیلئے کام کریں اور انھیں پاکستان میں قائم ان کی مہارت سے متعلقہ شعبوں میں ملازمت فراہم کریں۔



متعللقہ خبریں