دنیا پاکستان کو پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ریاست سمجھتی ہے: صدر عارف علوی

ایک انٹرویو میں صدر نے کہا کہ د نیا نے پاکستان کو پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تسلیم کیا جس کی طرز حکمرانی میں اخلاقیات اور اخلاقی اقدار کو نمایاں حیثیت حاصل ہے

1765407
دنیا پاکستان کو پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ریاست سمجھتی ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر نے کہا کہ د نیا نے پاکستان کو پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تسلیم کیا جس کی طرز حکمرانی میں اخلاقیات اور اخلاقی اقدار کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو الگ تھلگ ہونے سے بچایا‘ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے اس کے ارکان سے بات چیت کی اور اسلام آباد میں اسلامی تنظیم کے وزراء خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان نے جنگ زدہ ملک کی اصل تصویر پیش کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارت کا کردار اس کی مضحکہ خیزی کے باعث ختم ہو رہا ہے آج دنیا وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو تسلیم کررہی ہے۔

صدر نے آئی ٹی کے شعبے میں مناسب تربیت اور طلباء کی زیادہ تعداد میں اندراج کی ضرورت پر زرو دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو پچاس ہزار سکالر شپس فراہم کررہی ہے انہوں نے زور دے کر کہاکہ آن لائن تعلیم دنیا کا مستقبل ہے اور جدید اقدامات کے ذریعے وہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کے لئے سہولیات فراہم کرسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں