اسلام آباد میں دہشت گردی کےحملے میں ایک شخص ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے کراچی کمپنی کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سیکیورٹی چوکی پر فائرنگ کردی

1764423
اسلام آباد میں دہشت گردی کےحملے میں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی پوائنٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے کراچی کمپنی کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سیکیورٹی چوکی پر فائرنگ کردی۔

اس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دونوں حملہ آور لڑائی میں مارے گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دارالحکومت میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید  نے کہا کہ  اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔

ابھی تک کسی نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



متعللقہ خبریں