پاکستان، مری میں شدید برفباری میں پھنسے 19 افراد جان بحق

مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں تو بھی تاحال  سینکڑوں گاڑیاں  بچاؤ کی منتظر ہیں

1759273
پاکستان، مری میں شدید برفباری میں پھنسے 19 افراد جان بحق

پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں برفباری میں پھنسے 19 سیاح شدید سردی سے  جان کی بازی ہار گئے۔ 

مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والی تمام  تر شاہراؤں کو آمدورفت کے لیے بند  کر دیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں تو بھی تاحال  سینکڑوں گاڑیاں  بچاؤ کی منتظر ہیں ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے فوج  اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں پر سوار  19 سیاح شدید سردی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مری میں فضائی آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ موسم میں  بہتری آتے  ہی ہیلی کاپٹروں کو  امدادی سرگرمیوں  کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں