وزیراعظم عمران خان کا عالمی حدت کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

وہ منگل کی شام اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت اور عالمی بینک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے

1757109
وزیراعظم  عمران خان کا عالمی حدت کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

وزیراعظم عمران خان نے عالمی حدت کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے پاکستان میں جنگلات بڑھانے اور نیشنل پارکس قائم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ منگل کی شام اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت اور عالمی بینک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ د نیا اب اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ اگر معنی خیز اور ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو بدلتے ہوئے موسم کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جنگلی حیات کے تحفظ‘ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پندرہ نیشنل پارکس کا اعلان کیاہے۔

وزیراعظم نے آئندہ نسلوں کے لئے صاف ہوا اور پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے شہروں میں سبزہ زاروں کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت شہروں کا ماسٹر پلان تیار کررہی ہے جس کے تحت شہری آبادی کے گرد سبزہ زار بنائے جائیں گے اور شہروں کومقرر کردہ حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ملک امین اسلم نے کہا کہ سرسبز مراعاتی اقدامات سے ایک لاکھ 35 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔



متعللقہ خبریں