پاکستان،چین کاروباری تعاون کا فروغ، وزیراعظم کا پاک چائنا بزنس انویسٹمنٹ فورم کا افتتاح

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے

1756488
پاکستان،چین کاروباری تعاون کا فروغ، وزیراعظم کا پاک چائنا بزنس انویسٹمنٹ فورم کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا افتتاح کیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ سے منسلک ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں زرعی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے شہروں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شہری ترقی میں بھی چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے موثر انداز میں اور کامیابی سے کورونا وبا پر قابو پایا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکانومسٹ جریدے نے پاکستان کوپہلا ملک قرار دیا ہے جہاں کورونا وبا کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم، سرمایہ کاری بورڈ اور آل پاکستان چائنیز انٹر پرائزز کے تعاون سے قائم کیاگیا ہے۔ فورم چین کی اٹھارہ اور پاکستان کی انیس کمپنیوں پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں مستحکم سرمایہ کاری اوربرآمدی صنعت کا فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی ہے



متعللقہ خبریں