مسلمان نوجوانوں کوبہت دبائواو چیلنجزدرپیش ہیں جبکہ پاکستان میں بدعنوانی کامسئلہ درپپیش ہے:عمران خان

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاست مدینہ ، اسلام ، معاشرہ اور اخلاقی بیداری کے موضوع پر مکالمہ کی دوسری نشست کی میزبانی کی

1755847
مسلمان نوجوانوں کوبہت دبائواو چیلنجزدرپیش ہیں جبکہ پاکستان میں بدعنوانی کامسئلہ درپپیش ہے:عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان نوجوانوں کو بہت دبائو اور چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو بدعنوانی جیسے جرائم کا سامنا ہے جبکہ اسلامی سکالرز نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اخلاقیات کو اپنائیں، جدت پسندی ، آزاد خیالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے ہمیں اپنے ماضی کو محفوظ بنانا ہے، نوجوانوں کو اپنی تہذیب ، مذہب اور تاریخ پر فخر ہونا چاہئے، نوجوانوں کو روحانی اور اخلاقی تربیت کا احترام کرناچاہئے۔

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاست مدینہ ، اسلام ، معاشرہ اور اخلاقی بیداری کے موضوع پر مکالمہ کی دوسری نشست کی میزبانی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر معاشرے کو دو قسم کے جرائم کاسامنا ہے جن میں بدعنوانی اور جنسی جرائم شامل ہیں ، ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں جنسی جرائم میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بد قسمتی سے صرف ایک فیصد جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک فیصد جرائم کے ساتھ نمٹتے ہیں ، میرے ذاتی خیال میں بقیہ 99فیصد جرائم کے ساتھ معاشرے کو نمٹنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں