پاکستان: بم حملہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

صوبہ بلوچستان میں بم حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

1755057
پاکستان: بم حملہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ،  کوئٹہ  یونیورسٹی کے قریب ہوا۔

حملے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزینجو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں حملے کو دہشت گردانہ کاروائی قرار دیا ہے۔

بزینجو کے مشیر رضا لانگو نے بھی کہا ہے کہ بم ریموٹ کنٹرول تھا اور دہشت گردوں نے حملے میں شہریوں کو ہدف بنایا ہے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں