پاکستان41سال بعداوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کررہا ہے: شاہ محمود قریشی

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

1748167
پاکستان41سال بعداوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کررہا ہے: شاہ محمود قریشی

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزارتِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار اور دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔پی آئی او سہیل علی خان، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی عنبرین جان، ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن سمیت وزارتِ اطلاعات کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیر خارجہ کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اکتالیس برس کے بعد او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے توسط سے افغانستان میں تیزی سے ابھرتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان کے امن و استحکام کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے غور و خوض کا ایک سنہری موقع میسر آئے گا۔



متعللقہ خبریں