عالمی برادری افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے اورضرورت مندافغان عوام تک مالی امدادکی فراہمی یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیاجاسکتاہے

1711350
عالمی برادری افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک مرتبہ پھرعالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ افغانستان میں نئی حقیقت کاادراک کرے اور انسانی بحران سے بچنے کیلئے اس کے منجمد کئے گئے اثاثے بحال کرے۔

الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے اورضرورت مندافغان عوام تک مالی امدادکی فراہمی یقینی بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ زدہ ملک میں افراتفری اورانتشار کی صورتحال پیدا ہونے سے افغان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان ،ایران اورتاجکستان کی جانب رخ کرسکتی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ معاشی ابتری کی صورتحال دہشت گردوں کے لئے بھی سازگارہوسکتی ہے اوراس کے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جب طالبان نے اقتدارسنبھالاتوغیریقینی کی صورتحال تھی تاہم طالبان کی جانب سے عا م معافی کے اعلان کے بعد ملک میں خون ریزی اور خانہ جنگی کاخطرہ ٹل گیاہے۔پاکستان کی طرف سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کئے جانے سے متعلق وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پریہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کاحامی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان نے واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیاجائے گا۔



متعللقہ خبریں