جامعات میں تعلیم کے معیارات میں بہتری اورطلبا کے اندراج میں اضافے کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

سلام آباد میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جامعات کوانسداد منشیات کے بارے میں پالیسی پر عملدرآمداورخصوصی طلباء کی فلاح وبہبود یقینی بنانی چاہیے

1706441
جامعات میں تعلیم کے معیارات میں بہتری اورطلبا کے اندراج میں اضافے  کرنے کی  ضرورت ہے: صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے جامعات میں تعلیم کے معیارات میں بہتری اورطلبا کے اندراج میں اضافے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اسلام آباد میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جامعات کوانسداد منشیات کے بارے میں پالیسی پر عملدرآمداورخصوصی طلباء کی فلاح وبہبود یقینی بنانی چاہیے۔صدرنے ہائرایجوکیشن کی طرف سے خصوصی طلباء کوٹیوشن اورہوسٹل فیس میں استثنیٰ دینے کوسراہا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ جامعات کو کورونا کی وباء کے دوران طلباء کے تعلیمی حرج کی روک تھام کے لئے جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کارلاناچاہیے۔انہوں نے سائبرسیکیورٹی اورفاصلاتی نظام تعلیم پرتوجہ دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔



متعللقہ خبریں