مختلف چیلنجوں کے باوجود حکومت نے معیشت کودرست سمت پر گامزن کیا: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے

1698233
مختلف چیلنجوں کے باوجود حکومت نے معیشت کودرست سمت پر گامزن کیا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے انصاف، انسانیت اور خود داری کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت رجحانات کے غمازی  کرتے ہیں ۔  

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود حکومت نے معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا ہے اور تمام بڑے معاشی اشاریے ترقی کے رجحانات ظاہر کر رہے ہیں۔ 

وزیر اعظم اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا کی وباء کی روک تھام سے متعلق حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت اور غریب عوام کو تحفظ ملا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی معاشی بد انتظامی کے باعث عوام کو مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ برداشت کرنا پڑا اور حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے سخت شرائط پر قرضوں کے حصول کیلئے رجوع کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عزت نفس،قانون کی حکمرانی اور انسانیت کے تین رہنما اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے احساس پروگرام شروع کیا اور سماجی شعبے کیلئے مختص فنڈز ایک سو دس ارب سے بڑھا کر دو سو ساٹھ ارب کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کوویڈ کے باوجود قومی معیشت کو درست پٹڑی پر گامزن کر دیا گیا ہے، تین سال میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، محصولات کی وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی آئی ہے۔



متعللقہ خبریں