وزیراعظم عمران خان کی یکساں قومی نصاب تعلیم کانفاذ فوری یقینی بنانے کی ہدایت

یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سےپیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو اسلامی تاریخ اور خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کے بارے میں پڑھایا جائے

1696039
وزیراعظم  عمران خان کی یکساں قومی نصاب تعلیم کانفاذ فوری یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے نفاذ کو فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سےپیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو اسلامی تاریخ اور خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کے بارے میں پڑھایا جائے۔وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سے وزارت تعلیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ نصاب میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنے کے لئے اس کا مسلسل جائزہ لیا جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رواں سال کے آخر تک چھٹی سے بارہویں جماعت کے نصاب کو حتمی شکل دی جائے۔تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے اجلاس کو نئے نصاب میں سیرت النبی ؐ کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں