فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت میں مصروف نوجوان پولیس اہلکار کے جذبہ کی تعریف کی

1694313
فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان پولیس اہلکار ریلوے اسٹیشن پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا جب ایک مسافر پلیٹ فارم سے پھسل کر گرا تو نوجوان پولیس اہلکار نے تیزی سے دوڑ کر مذکورہ شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی انتہائی مقدس ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت میں مصروف نوجوان پولیس اہلکار کے جذبہ کی تعریف کی۔



متعللقہ خبریں