افغان عہدیداروں کا پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا بدقسمتی کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

ہم افغانستان میں کسی بھی فریق کی طرفداری نہیں کرتے ، ملک میں سلسلہ امن اسوقت ایک کلیدی دہلیز پر کھڑا ہے

1688744
افغان عہدیداروں کا پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا بدقسمتی کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   کا کہنا ہے کہ افغان سلسلہ امن میں  پاکستان کو آلہ کار بنانا ایک بد قسمت فعل ہے،  افغان سیکیورٹی قوتوں کو طالبان کے سامنے اپنی زوال پذیری کا جائزہ لینا چاہیے۔

مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق  اسلام آباد میں  پریس کانفرس میں     وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عہدیداروں کو پاکستان پر الزام تراشیوں سے باز آجانا چاہیے۔

انہوں نے کابل  سے خطے میں امن و سلامتی کے قیام میں در پیش مشکلات  سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی تعلقات استوار کرنے کی اپیل کی۔ ہم افغانستان میں کسی بھی فریق کی طرفداری نہیں کرتے ، ملک میں سلسلہ امن اسوقت ایک کلیدی دہلیز پر کھڑا ہے۔

امریکہ سمیت عالمی برادری کے افغانستان  کی قومی قوتوں  سے تعاون کے لیے محنت و مشقت کرنے کا حوالہ دینے والے جناب قریشی نے کہا کہ  استعداد میں   بہتری، تربیت اور فوجی سازو سامان یہ سب  کہاں ہیں؟

افغان حکومت موجودہ حالات کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں تھونپ سکتی۔

 



متعللقہ خبریں