لاہور کے قریب پولیس کی کاروائی،تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشتگرد ہلاک

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کو لاہور کے قریب ایک کاروائی کے دوران ہلاک کر دیا

1687508
لاہور کے قریب پولیس کی کاروائی،تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشتگرد ہلاک

پاکستانی پولیس نے لاہور کے نواح میں آج صبح کی گئی ایک کارروائی میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مارے گئے مبینہ دہشت گرد کرائے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔

 پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند لاہور کے قریب فیروز والا میں ایک کرائے کے مکان میں موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستانی طالبان کہلانے والی تحریک طالبان پاکستان نامی شدت پسند تنظیم پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ افراد  حفاظتی اداروں اور اہم شخصیات پر حملوں کے علاوہ محرم کے دوران شیعہ مسلمانوں کے جلوسوں پر بھی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں