مسلم ممالک اسلام کیخلاف منافرت کے حوالے سے دنیا بھرکا نظریہ بدلنے کیلئے مل کرکام کریں، صدر عارف علوی

وہ پاکستان کے دورے پر آئے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العصوی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی

1684606
مسلم ممالک اسلام کیخلاف منافرت کے حوالے سے دنیا بھرکا نظریہ بدلنے کیلئے مل کرکام کریں، صدر عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ اسلام کے خلاف منافرت کے حوالے سے دنیا بھر کا نظریہ بدلنے کیلئے مل کر کام کریں۔

وہ پاکستان کے دورے پر آئے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العصوی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ مسلم ملکوں کو درپیش دہشت گردی اور اسلام کے خلاف منافرت کے مسائل پر باہمی تعاون سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت میں تبدیلی ہو گئی جس سے علاقائی روابط، شراکت داری میں ترقی، سماجی اقتصادی بہتری اور خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔



متعللقہ خبریں