عمران خان: ملک میں تاریخی نوعیت کے ٹیکس محصولات وصول کر لیے گئے ہیں

ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد  زائد  ہیں

1668565
عمران خان: ملک میں تاریخی نوعیت کے ٹیکس محصولات وصول کر لیے گئے  ہیں

وزیراعظم عمران خان کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو دلی مبارکباد ۔

 انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو کہ 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ٹیکس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد  زائد  ہیں ،  یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



متعللقہ خبریں