پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا عمل جاری
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار269کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے
1661099
پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 27 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان 21 ہزار 940ہوگئی۔
اسی دورانیہ میں 1 ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد 9 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار269کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔
اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 17 افراد ہلاک، 23 زخمی
صوبہ خیبر پختون خوا میں 3 دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے