وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں حکومتی بیانیے کی موثر تشہیر اور اہم علاقائی و عالمی معاملات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو مزید ٹھوس انداز میں سامنے لانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا

1659000
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مضبوط بیانیے کی ترویج کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منگل کو وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی بیانیے کی موثر تشہیر اور اہم علاقائی و عالمی معاملات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو مزید ٹھوس انداز میں سامنے لانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں  قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان، اپنے مضبوط بیانیے کی ترویج و تشہیر کیلئے پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا موقف ٹھوس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔موجودہ حکومت کی ترجیحات اور کامیابیوں کو مزید موثر انداز میں سامنے لانے کیلئے، ہمیں اپنی پبلک ڈپلومیسی کو مزید فعال بنانا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہم نے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پیش کرنا ہے وہیں ہمیں اپنے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کو بھی دنیا کے سامنے رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اس عہد میں ہم اپنے افسران کو روایتی سفارتکاری کے ساتھ ساتھ، پبلک ڈپلومیسی کے رموز سے روشناس کروا رہے ہیں ۔اس ضمن میں، وزارتِ خارجہ میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویڑن متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج سے جہاں خطرات نے جنم لیا وہاں پبلک اور ڈیجیٹل ڈپلومیسی کی صورت میں ہمیں روابط کے فروغ کیلئے نئے مواقع میسر آئے۔



متعللقہ خبریں