حکومت پاکستان کی جغرافیائی سیاست کوجغرافیائی معیشت کی پالیسی میں تبدیل کرنےکیلئے کام کررہی ہے: قریشی

ملتان میں ذرائع ا بلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر سرمایہ کاری لانے کے لئے دفترخارجہ میں ریجنل اکانومی پالیسی ڈویژن قائم کیاجارہاہے

1653068
حکومت پاکستان کی جغرافیائی سیاست کوجغرافیائی معیشت کی پالیسی میں تبدیل کرنےکیلئے کام کررہی ہے: قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی جغرافیائی سیاست کو جغرافیائی معیشت کی پالیسی میں تبدیل کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔

ملتان میں ذرائع ا بلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر سرمایہ کاری لانے کے لئے دفترخارجہ میں ریجنل اکانومی پالیسی ڈویژن قائم کیاجارہاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سفارتکاری میں جدت لارہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔افغان امن عمل کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میںا من کے لئے سہولت کارکاموثرکرداراداکررہاہے اورہمارایہ موقف تسلیم کیاگیاہے کہ اس تنازع کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ غیرملکی افواج کاسینتالیس فیصدانخلاء مکمل ہوگیاہے۔مسئلہ فلسطین کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے مسلمان ممالک کوآپس میں اتحادپیداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم فلسطین میں مستقل امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں