پاکستان نے قدرتی ماحول کے تحفظ کا تہیہ کر رکھا ہے; وزیراعظم عمران خان

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ماحولیات کے عالمی دن کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے زیر اہتمام ملک میں سبز انقلاب میں جدت لانے کے بارے میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

1651594
پاکستان نے قدرتی ماحول کے تحفظ کا تہیہ کر رکھا ہے; وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قدرتی ماحول کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے اقدامات اور گرین پیکج پر عملدرآمد کا تہیہ کررکھا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ماحولیات کے عالمی دن کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے زیر اہتمام ملک میں سبز انقلاب میں جدت لانے کے بارے میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے آئندہ نسل کے بہتر مستقبل کیلئے ماحول کے تحفظ کی غرض سے دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تحت شجرکاری کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے فیوچر گرین فنانسنگ کے ذریعے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ اور صحت بخش ماحول کی فراہمی یقینی بنانے میں سبقت حاصل کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اپنے قدرتی وسائل کو سنجیدگی سے استعمال کرے۔اس موقع پر وزیراعظم نے برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی کی طرف سے مشترکہ اعلامیے کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی جس کے تحت وہ پاکستان کے پہلے نیچر پرفارمنس گرین بانڈ کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کریںگے۔بانڈ مالیاتی مشیروں کا ایک کنسورشم تیار کریگا جس کا مقصد نجی شعبے کے فنڈز اور غیر روائیتی ترقیاتی شراکت داروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔Kabuqi ماڈل کی طرز پر صحرائے چولستان میں آزمائشی طور پر سبز ماحولیاتی زونز کے قیام کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے تاکہ صحرائوں کو گل وگلزار میں تبدیل کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ دنیا میں کاربن گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے تاہم وہ ان دس ممالک میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تغیر کے باعث شدید خطرات لاحق ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ گزشتہ بیس برس میں پاکستان میں مینگرووز کے جنگلات میں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں