مودی حکومت کوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرناپڑےگی: وزیرخارجہ

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو بدترین داخلی صورتحال کی وجہ سے بھر پور دبائو کا سامنا ہے

1649519
مودی حکومت کوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرناپڑےگی: وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا اب پاکستان کا ایک مسئلے کے طور پر نہیں بلکہ ایک حل کے حصے کے طور پر اعتراف کرتی ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو بدترین داخلی صورتحال کی وجہ سے بھر پور دبائو کا سامنا ہے۔اپنے حالیہ دورہ عراق سے متعلق شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں