وزیراعظم کے خطاب کے بعد سے لیکراب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کےیومیہ نئےکھاتہ داروں کی تعداد میں اضافہ

29 اپریل کو1304، 30 اپریل کو1097، تین مئی کو 2965، 4 مئی کو2204، 5 مئی کو1872 اورچھ مئی کو1563 نئے اکاونٹس کھولے گئے

1639618
وزیراعظم  کے خطاب کے بعد سے لیکراب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کےیومیہ نئےکھاتہ داروں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کاحجم ایک ارب ڈالرہونے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد سے لیکراب تک آرڈی اے کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے آغازسے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے وزیراعظم کی ہدایت پرسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ اس سکیم کوزبردست پذیرائی بخشی ہے۔29 اپریل 2021 کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کا حجم ایک ارب ڈالرپہنچنے کے موقع پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سے نئے کھاتے کھولنے کی یومیہ شرح میں ریکارڈاضافہ ہورہاہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے اس حوالہ سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یکم اپریل سے 28 اپریل کے درمیان یومیہ اکاونٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 857 تک پہنچی تھی تاہم اس خصوصی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے اس سکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔29 اپریل کو1304، 30 اپریل کو1097، تین مئی کو 2965، 4 مئی کو2204، 5 مئی کو1872 اورچھ مئی کو1563 نئے اکاونٹس کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس تقریب سے خطاب کے دوران اعتمادکااظہارکرنے پرسمندرپارمقیم پاکستانیوں کاشکریہ اداکیاتھا، وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ضمن میں سٹیٹ بینک اوردیگربینکوں کی کوششوں کوبھی سراہاتھا۔



متعللقہ خبریں