پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر سرایت کر چکی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 139 نئے کورونا واقعات کا تعین ہوا

1618503
پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر سرایت کر چکی ہے

پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی مہلک  وائرس نےآج بھی 100 مریضوں کو موت کی نیند سلا دیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 715,968 ہوگئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد73 ہزار 78 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں