واحد قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

بدھ کے روز اسلام آباد میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ طلباء کی تعلیم کے حصول کے حوالے ے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے انہیں مراعات دی جائیں

1603645
واحد قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے واحد قومی نصاب کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ملک میں تعلیم کے مختلف درجات میں تفریق ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ طلباء کی تعلیم کے حصول کے حوالے ے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے انہیں مراعات دی جائیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عظیم قوم کی تشکیل کیلئے افراد کی کردار سازی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید دور کے چیلنجوںسے عہدہ برآ ہونے کیلئے تعلیم کے ساتھ اپنی تجزیاتی مہارت کو بھی بہتر بنانا چاہیے۔
صدر نے کہا کہ بدعنوانی اداروں اور ملک کو تباہ کر رہی ہے اور طلباء کو سچائی اور ملک سے وفاداری کی خوبیاں اپنانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر کے غربت کا خاتمہ نیا پاکستان کی تشکیل کا بنیادی مقصد ہے۔



متعللقہ خبریں