پاکستان میں فتح چناق قلعے کی یاد میں تقریب

فتح چناق قلعے ایک ایسی عظیم فتح ہے جسے ہمارے اجداد نے پوری  دنیا کےساتھ مقابلہ کر کے حاصل کیا: سفیر احسان مصطفیٰ یورداکول

1603953
پاکستان میں فتح چناق قلعے کی یاد میں تقریب

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی کے قومی ترانے کی 100 ویں سالگرہ اور فتح چناق قلعے کی 106 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے "فتح چناق قلعے، یومِ شہداء، قومی ترانے اور مہمت عاکف  کی یاد میں" کے زیرِ عنوان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد میں  ترکی کے سفارت خانے  اور پاک۔ترک معارف وقف  کے باہمی تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکول نے کہا ہے کہ فتح چناق قلعے ایک ایسی عظیم فتح ہے جسے ہمارے اجداد نے پوری  دنیا کےساتھ مقابلہ کر کے حاصل کیا۔ یہ فتح، تما م تر نامساعد حالات  کے باوجود ایمان ، عزم و ہمت  اور وطن سے والہانہ محبت کے طفیل حاصل ہوئی۔

پاکستان کے وزیر تعلیم شوکت محمود نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر ترکی کے سفیر مصطفیٰ یوردا کول کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ دعوت نامہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہری محبت کا عکاس ہے۔

وزیر تعلیم شوکت  محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی "دو حکومتیں اور ایک ملت" ہیں اور یہ محض لفاظی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔



متعللقہ خبریں