وزیراعظم کاانتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کےعزم کااعادہ

منگل کے روز اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پورے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا

1598377
وزیراعظم کاانتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کےعزم کااعادہ

وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پورے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تازہ ترین پیشرفت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا خود جائزہ لیں گے۔
ایک عالمی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے وزیر اعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ ہر سال غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں ایک ہزار ارب ڈالر منتقل کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسی حکمران اشرافیہ نے غیر قانونی طریقوں سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ان بدعنوان عناصر نے بڑی رشوت لینے کیلئے بڑے منصوبے بھی مکمل کئے، انہوں نے کہا کہ اس بدعنوانی کی قیمت عوام کو مہنگائی کی شکل میں چکانا پڑ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں