یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست میں یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ علی نواز نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی

1597721
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کیا۔

درخواست میں یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ علی نواز نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گیلانی کے کاغذات نامزدگی کیسے قبول کئے، مریم نواز نے اعتراف کیا وہ الیکشن پر اثرانداز ہوئیں، مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے پائے گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے، ان کی بطور سینیٹر کامیابی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دی جائے، یوسف رضا گیلانی کی کامیاب کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اگر کوئی ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا،پریس گیلری پارلیمنٹ کا حصہ ہے ،صحافیوں کے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقنی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرپارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ میڈیا سنٹر میں رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں

 



متعللقہ خبریں