ملک پارلیمانی جمہوریت سے کسی دوسرے نظام میں تبدیلی کا متحمل نہیں ہوسکتا: صدرمملکت عارف علوی

ایک نجی نیوزچینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جمہوری طرز حکومت چاہے صدارتی ہو یاپارلیمانی مگرمحض نظام تبدیلی نہیں لاتا

1589676
ملک پارلیمانی جمہوریت سے کسی دوسرے نظام میں تبدیلی کا متحمل نہیں ہوسکتا: صدرمملکت  عارف  علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ملک پارلیمانی جمہوریت سے کسی دوسرے نظام میں تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

ایک نجی نیوزچینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جمہوری طرز حکومت چاہے صدارتی ہو یاپارلیمانی مگرمحض نظام تبدیلی نہیں لاتا۔
صدرنے کہاکہ برطانیہ میں جمہوری نظام کوموجودہ سطح تک پہنچنے میں تین سوسال کاعرصہ لگا اسی طرح فرانس اوردوسرے یورپی ممالک میں جمہوریت تدریجی عمل کے ذریعے آگے بڑھی۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مضبوط شخصیت ہونے کے ناطے خاص طورسے بدعنوانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
صدرنے کہاکہ کامیاب خارجہ پالیسی ا ورمختلف ممالک کے ساتھ اچھے دوطرفہ تعلقات کے لئے معاشی استحکام ناگزیرہے۔



متعللقہ خبریں