نیو یارک میں 5 فروری کو یومِ کشمیر و امریکہ کو منائے جانے کی منظوری

مظلوم کشمیریوں کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچانے میں پاکستان امریکہ گروپ کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں

1578511
نیو یارک میں 5 فروری کو یومِ کشمیر و امریکہ کو منائے جانے کی منظوری

مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے والے بھارت کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا گیا۔

 نیویارک کی ریاستی اسمبلی میں 5 فروری 2021 کو بطور یوم ِکشمیر و امریکہ منانے کی قراردار منظور کرلی گئی، ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔

اس قرارداد کے ذریعے بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچانے میں پاکستان امریکہ گروپ کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔

گروپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے  کہ اس طرح کی قراردادیں امریکہ کی باقی ریاستی اسمبلیوں میں بھی پاس کرائیں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کثیر تعداد میں لوگوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اس دن کا حصہ بنے اور تاریخ رقم کر دی۔

دوسری جانب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ کیا، سینکڑوں گاڑیوں اور ٹرکوں پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

 



متعللقہ خبریں