بھارت کے پاس مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سننے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہں، عمران خان

جب قوم آزادی کا فیصلہ کرلے تو کوئی بھی طاقت  انہیں زیادہ طویل مدت تک  غلام  بنا کر نہیں  رکھ سکتی

1578448
بھارت کے پاس مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سننے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی لانگ مارچ کرلے  عوام ان کی چالوں کو  سمجھ چکے ہیں،کرپٹ لوگوں  کی چوریاں چھپانے کیلئے عوام باہر نہیں نکلیں گے، اگر آج این آر او دے دوں تو  یہی لوگ کہیں گے کہ عمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آج تک عوام کے خلاف نہیں جیت سکا، تاریخ اٹھاکردیکھ لیں جب قوم آزادی کا فیصلہ کرلے تو کوئی بھی طاقت  انہیں زیادہ طویل مدت تک  غلام  بنا کر نہیں  رکھ سکتی، مقبوضہ کشمیر میں اگر بھارتی فوج نہ ہوتی تویہ کب کا  آزاد ہوچکا ہوتا، مودی نے5اگست کوکشمیریوں کودبانےکی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  کہا کہ بھارت نےبار ہا پاکستان کو دبانے کی کوشش کی لیکن اس کو منہ کی کھانی پڑی، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے، دنیامیں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 50سال میں آج تک سلامتی کونسل میں3مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی لیکن ہمارے دور میں ہوئی، اس کا مطلب ہےکہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا، حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئےمشکل ہوگا، بات چیت کےعلاوہ بھارت کےپاس آگےجانےکاراستہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر پر بات کی، یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں، لوگ چوروں کیلئےسڑکوں پرنہیں نکلتے، دیگر ممالک میں لوگ حکومتی کرپشن کےخلاف سڑکوں پرنکلے ہیں، آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟۔

 



متعللقہ خبریں