پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2118 کیس ، 52 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2ہزار118 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 52افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1558295
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2118 کیس ، 52 اموات رپورٹ

جنوری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 52 اموات ہوئیں جن میں سے 24 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2ہزار118 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 52افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 45 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 7افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 47فیصد،لاہور میں 37 فیصد اور بہاولپور میں 41 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 31 فیصد، ملتان میں 31 فیصد,کراچی میں 32 فیصد اور پشاور میں59 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار457، پنجاب میں 15ہزار 997، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار521، اسلام آباد میں 4 ہزار 870، بلوچستان میں 466،گلگت بلتستان میں 357، آزاد کشمیر میں 249 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ48 ہزار 393 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 313مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 740 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار594 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 396، بلوچستان میں 18 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 4 ہزار873، اسلام آباد میں 38 ہزار 531، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار955، پنجاب میں 1 لاکھ 42ہزار58 اور سندھ میں 2 لاکھ20 ہزار501مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 461 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار634 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار184 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 695 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 432 اموات،بلوچستان میں186 اموات، گلگت بلتستان میں 101 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 229 اموات ہوئیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 69 لاکھ23 ہزار 857 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 626 ہسپتالوں میں 2 ہزار 759 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں