بھارت نے اپنی ہندو توا پالیسی سے سیکولر ازم کا تصور دفن کردیاہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے آج (پیر) ایک بیان میں کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ بھارت پر کھل کر تنقید کررہے ہیں جہاں اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے

1556826
بھارت نے اپنی ہندو توا پالیسی سے سیکولر ازم کا تصور دفن کردیاہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ہندو توا پالیسی سے سیکولر ازم کا تصور دفن کردیاہے۔

انہوں نے آج (پیر) ایک بیان میں کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ بھارت پر کھل کر تنقید کررہے ہیں جہاں اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے دستاویز رکھی ہے جس میں ملک میں بھارت کی طرف سے دہشت گردی کرانے کے ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔



متعللقہ خبریں