حکومت خصوصی افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے: صدر عارف علوی

وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی ماہانہ مالی معاونت کر رہی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے

1554451
حکومت خصوصی افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے: صدر  عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے خصوصی افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی ماہانہ مالی معاونت کر رہی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے ایک سو وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سال مارچ تک اسلام آباد کے تمام فٹ پاتھوں پر خصوصی افراد کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں