پاکستان، کورونا سے جانی نقصان 9 ہزار کی حد کو پار کر گیا

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی

1552268
پاکستان، کورونا سے جانی نقصان 9 ہزار کی حد کو پار کر گیا

پاکستان میں ایک دن میں  کورونا وائرس سے 63 افراد  اللہ کو پیارے ہوگئے جس کے بعد اب تک 9 ہزار سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 909 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 65 لاکھ 23 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

اس دورانیہ میں مزید 2 ہزار 260 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد39ہزار177 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں