پاکستان کو ختم کرنے میں کوئی بھی طاقت کامیاب نہیں ہو سکتی

ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے ہیں

1552248
پاکستان کو ختم کرنے میں کوئی بھی طاقت کامیاب نہیں ہو سکتی

آرمی چیف پاکستان جنرل قمرجاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے  کہ ہم سب  قائداعظم کا یومِ پیدائش جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے ہیں اور  دنیا کی کوئی بھی طاقت  ہماری دھرتی  کو ختم نہیں کرسکتی۔



متعللقہ خبریں