ترکی نے پاکستان مخالف ایک بھارتی ویب سائٹ بند کر دی

بتایا گیا ہے کہ ترکی نے http://Hamsvasser.com نامی بھارتی ویب سائٹ بند کر دی جو پاکستان کو ترکی میں بدنام کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی

1551787
ترکی نے پاکستان مخالف ایک بھارتی ویب سائٹ بند کر دی

ترکی نے پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ بند کردی ہے۔

ترکی نے http://Hamsvasser.com نامی بھارتی ویب سائٹ بند کر دی جو پاکستان کو ترکی میں بدنام کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

ویب سائٹ 1909 میں قسطنطنیہ سے عبرانی میں شائع ہونے والے ہفت روزہ کے نام پر بنائی گئی تھی۔

یہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ تھی۔

اس سے قبل ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا جس پر یورپی گروپ نے انڈین کرونیکلز کے عنوان سے رپورٹ جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ  بھارتی نیٹ ورک 15 سال تک یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہوتا رہا ہے جبکہ جعلی خبروں ،جعلی این جی اوز کے نیٹ ورک کو دہلی سے سری وستوا گروپ کنٹرول کرتا تھا۔

سری وستوا گروپ کا ہدف عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا تھا۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک 750 جعلی مقامی میڈیا اور 10 مشکوک و پراسرار این جی اوز چلاتا رہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں