آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے: صدر عارف علدی

انہوں نے کہا کہ کرسمس اپنے پیاروں میں نعمتیں اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے، آج ہم حضرت عیسیٰؑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں

1551741
آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے: صدر عارف علدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے۔ ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت اقلیتوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، ہماری پالیسیاں بین العقائد ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر مرکوز ہیں، حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتی رہے گی اور مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ کرسمس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میں کرسمس کے پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ کرسمس اپنے پیاروں میں نعمتیں اور خوشیاں بانٹنے کا دن ہے، آج ہم حضرت عیسیٰؑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔ انہوں نے نہ صرف روحانی طور پر بیمار انسانیت کو شفا بخشی بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی تلقین بھی کی۔

 انہوں نے لوگوں کو نیک زندگی گزارنے اور اﷲ کی رحمت حاصل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے سب کو امن، محبت اور معافی کا پیغام دیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ ﷲ تعالیٰ کے پیغمبر کی حیثیت سے حضرت مسیحؑ عیسائیوں اور مسلمانوں دونوں کیلئے قابل تکریم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے۔ انہوں نے مارچ 1948ءکو واضح کیا کہ ہر برادری کے اراکین کو پاکستان کا شہری تصور کیا جائے گا، انہیں مساوی حقوق، مراعات اور ذمہ داریاں حاصل ہو گی اور ان کا تحفظ کیا جائے گا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے۔ ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت اقلیتوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، ہماری پالیسیاں بین العقائد ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر مرکوز ہیں، حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتی رہے گی اور مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ اس خوشی کے دن میں اپنے مسیحی بھائیوں کو ان کی حب الوطنی اور ملک کیلئے انتھک خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہمیں اپنی مسیحی برادری پر فخر ہے، یہ ہمارے کثیر اللسانی اور کثیر العقائد معاشرت کا لازمی حصہ ہیں، آج ہم تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایک ایسا روادار معاشرہ اور ریاست جو اپنے تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ کی رحمتیں ہم سب کے ساتھ ہوں۔



متعللقہ خبریں