پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1704 کیس، 82 اموات

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 234، پنجاب میں 14ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 4ہزار704، اسلام آباد میں 4 ہزار 663، بلوچستان میں 225،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 301ٹیسٹ شامل ہیں

1549677
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1704 کیس، 82 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1704مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 82افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 234، پنجاب میں 14ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 4ہزار704، اسلام آباد میں 4 ہزار 663، بلوچستان میں 225،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 301ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 10ہزار 937 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرپر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 261 ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص ہے جبکہ ملک بھر میں 2917مریض ہسپتالوں میں موجود ہے۔



متعللقہ خبریں