پاکستان،کورونا وائرس سے یومیہ اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی

1548265
پاکستان،کورونا وائرس سے یومیہ اموات میں اضافہ

پاکستان میں  کورونا وائرس سے ایک دن میں 87 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار922 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے  نتیجے میں مزید 3 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی ہے۔

ملک میں ابتک 62 لاکھ 64 ہزار 135  ٹیسٹ کیے گئے  ہیں ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 922 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں