بھارت پاکستان کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے :شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے

1548044
بھارت پاکستان کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے :شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان حملوں کیلئے بھارت اپنے  اتحادیوں کی اجازت کا منتظر ہے۔

 بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے  ۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ انتہائی نازک صورتحال ہے اگر بھارت نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے جبکہ  مقبوضہ کشمیرمیں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیارکر چکے ہیں۔

بھارت پاکستان کیخلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف  غلط بیان بازی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا تھا۔ 



متعللقہ خبریں