پاکستان میں بھی کورونا گراف تواتر سے بلندی کی جانب مائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی

1539995
پاکستان میں بھی کورونا  گراف تواتر سے بلندی کی جانب مائل

دنیا بھر کا نقشہ بدل کر  رکھ دینے والے مہلک  اور موزی  مرض کورونا پاکستان میں دوسری لہر کا مشاہدہ ہورہا ہے،  یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں بدستور  اضافے کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 119 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.5 فیصد کی مثبت شرح ہے۔

ملک بھر میں ایک دن میں  کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اللہ کو پیارے ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار  تک ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں