پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2,829 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص۔ 75 افراد جان بحق

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس ہزارایک سوستانوے افرادکے کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دوہزارآٹھ سوانتیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی

1538186
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2,829 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص۔ 75 افراد جان بحق

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزیدپچھترافرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پینتیس ہزارایک سوستانوے افرادکے کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دوہزارآٹھ سوانتیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اس وباء سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدادتین لاکھ پینتالیس ہزارتین سوپینسٹھ ہوگئی ہے ۔اس وقت ملک میں انچاس ہزارسات سواَسی افرادزیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 افراد کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 75 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 68 افراد ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 752, پنجاب میں 15 ہزار 239, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 204, اسلام آباد میں 5 ہزار 8, بلوچستان میں 271,گلگت بلتستان میں 336, آزاد کشمیر میں 387 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 746 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 311 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 780 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982, بلوچستان میں 17 ہزار 215, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748, خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، پنجاب میں 1 لاکھ 20 ہزار 356 اور سندھ میں 1 لاکھ 75 ہزار 642 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 962 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 66 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 مریض ہسپتالوں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 375 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 324 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 169 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 97 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 173 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 55 لاکھ 84 ہزار 635 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 2 ہزار 810 مریض زیر علاج ہیں۔

 


ٹیگز: #جان بحق

متعللقہ خبریں