پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی بدستور جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

1535477
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی بدستور جاری

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی مچانے لگی، مہلک وبا نے ایک دن میں مزید 54 جانیں لے لیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں