پاکستان، یومیہ کورونا واقعات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 افراد کورونا سے شکست کھا گئے

1534013
پاکستان، یومیہ کورونا واقعات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے  جب کہ 59 مریض جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 اموات سامنے آگئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892  اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔

 



متعللقہ خبریں