نواز شریف اور ان کے صاحبزادے پاکستان آنے پر آزاد ہیں، شبلی فراز
یہ لوگ آئیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں
1533244
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں، ریاستی جبر کا پراپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
دو طرفہ تعلقات اور ساتویں پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی تیاریوں پر تبادلہ خیال