کورونا نے پاکستان کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا

24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے

1532656
کورونا نے پاکستان کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا

پاکستان میں  کورونا وائرس نے مزید  2 ہزار 756 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 مریض کورونا سے شکست کھاتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے۔

 سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 508، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار599 اور بلوچستان میں 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں