وزیراعظم عمران خان کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال

صدارتی محل میں وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ قبل ازیں کابل پہنچنے پر افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمر اور افغان صدر کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان محمد عمر دائودزئی اور سینئر حکام نے وزیر اعظم عمرا ن خان اور ان کے وفد کا استقبا

1530459
وزیراعظم عمران خان کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال

وزیر اعظم عمران خان کابل کے صدارتی محل پہنچ گئے جہاں افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم کو افغان مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدارتی محل میں وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ قبل ازیں کابل پہنچنے پر افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمر اور افغان صدر کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان محمد عمر دائودزئی اور سینئر حکام نے وزیر اعظم عمرا ن خان اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور سینئر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم وفد کے ہمراہ کابل پہنچے ہیں، عمران خان اور افغان صدر میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی، افغان مفاہمتی عمل اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں