پاکستان میں کورونا وائرس کے 2050 نئے کیس، 33 اموات ،29 ہزار 378ٹیسٹ

منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار50افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 33افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1529034
پاکستان میں کورونا وائرس کے 2050 نئے کیس، 33 اموات ،29 ہزار 378ٹیسٹ

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار50افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 33افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 30 افراد ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 378ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 596پنجاب میں 12 ہزار 32, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 831, اسلام آباد میں1 ہزار 917, بلوچستان میں356,گلگت بلتستان میں 302اورآزاد کشمیر میں 344, ٹیسٹ شامل ہیں۔

 اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 834ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اوربلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 218 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 55 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538, بلوچستان میں 16 ہزار 449 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461, اسلام آباد میں 24 ہزار 444, خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615, پنجاب میں 1 لاکھ 11 ہزار 47 اور سندھ میں 1 لاکھ 56 ہزار 528 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 193 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 751 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 جابحق ہوئے ہیں، پنجاب میں 2 ہزار 492 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں اور 3 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 315 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 260, اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 156 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے126 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 49 لاکھ 79 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735ہسپتالوں میں 1 ہزار 688 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں